سابق جنوبی افریقہ کرکٹر ہرشل گبز نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی
اس بار انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ نہیں ہوں مگر پاکستان سپرلیگ کھیلنے کا انتظار ہے، ہرشیل گبز
جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ہرشل گبز نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
انھوں نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اگرچہ میں اس بار انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ نہیں ہوں مگر پاکستان سپرلیگ کھیلنے کا انتظار ہے، میں کافی عرصے سے پاکستان نہیں گیا مگر اب جارہا ہوں۔ ہرشل گبز کی پی ایس ایل میں یہ دلچسپی کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے کھلاڑی پاکستان بھیجنے سے انکار کے چندروز بعد سامنے آئی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے فل مسٹرڈ اور اجمل شہزاد بھی پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم مسٹارڈ نے ایک لاکھ ڈالر معاوضے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ چند روز قبل پی ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سلمان بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ درجنوں غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں لیگ کھیلنے کو تیار ہیں۔