بھارت نے جموں وکشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا تحریک حریت
عوامی وفود کی سید علی گیلانی سے ملاقات، بھارتی فورسز کے مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا
مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی بھر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔
تحریک حریت جموں و کشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے عید الفطر سے قبل سرینگر، بارہ مولہ، شوپیاں، پلوامہ، کپواڑہ، اسلام آباد، کولگام، گاندربل، بڈگام اور مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں میں میں بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی سال 2010 سے گھر میں مسلسل نظربند ہیں اور انھیں جمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمداشرف صحرائی کو بھی عید سے قبل ہی گھر میں نظربند کیا گیا تھا جبکہ الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، راجا معراج الدین کلوال اور محمد اشرف لایا کو گرفتار کرکے سری نگر کے کوٹھی باغ تھانے میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلیے قابض پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا جاتا ہے جس کے باعث پوری وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیداہو چکا ہے۔
دریں اثنا مختلف عوامی وفود نے سید علی گیلانی کے ساتھ سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انھیں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے بھارتی فورسز کے مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سید علی گیلانی نے وفود کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کے طفیل اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو اپنے مقصد میں ضرور کامیاب کرے گا۔