بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے دی
252 رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ 39 ویں اوور میں 158 پر آؤٹ ہوگئی
FAISALABAD:
بھارت نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔
252 رنزکے تعاقب میں میزبان سائیڈ 39 ویں اوور میں 158 پر آؤٹ ہوگئی، جیسن محمد 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کلدیپ یادیو اور ایشون نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بھارت نے 4 وکٹ پر 251 رنز بنائے تھے، دھونی 78 پر ناقابل شکست رہے جبکہ اجنکیا راہنے نے 72 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلیے پُراعتماد ہے۔