جے یو آئی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ مانگ لی
ق لیگ وپی پی اپوزیشن کریں،رئیسانی7دن میں استعفیٰ دیدیں گے،سیاسی بحران پر مولانا شیرانی کا3نکاتی فارمولا
جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے امیراوراسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانامحمدخان شیرانی نے بلوچستان کے سیاسی بحران کے حل کیلیے3نکاتی فارمولاپیش کردیا۔
وزیراعظم راجاپرویزمشرف سے ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت آج (پیرکو)اس فارمولے پربات چیت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانامحمدخان شیرانی پیش کردہ فارمولے میںکہاگیاکہ نواب اسلم رئیسانی کی حکومت بحال کی جائے اورمیں ایک ہفتے میں انکے مستعفی ہونے کی ضمانت دیتاہوں،جمعیت علمائے اسلام کو وزارت اعلیٰ دیدی جائے،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ق) اپوزیشن میں بیٹھیں۔مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین پیرکووزیراعظم راجاپرویزاشرف سے ملاقات میں فارمولے پربات کریں گے، صدرزرداری، چوہدری شجاعت حسین اوراسفندیارولی مل کرفارمولہ طے کریں گے ۔
واضح رہے کہ نواب اسلم رئیسانی کے مستعفی ہونے سے انکارکے بعدحکمراں اتحادنے مولاناشیرانی کوذمے داری سونپی تھی کہ وہ اسلم رئیسانی کو استعفیٰ دینے پرقائل کرینگے جبکہ نواب اسلم رئیسانی نے صدرزرداری سے ملاقات کرکے انہیں یقین دلایا تھا کہ اگربلوچستان حکومت بحال کردی جائے تواسلم رئیسانی جلداستعفیٰ دیدیں گے اوروہ رئیسانی کے مستعفی ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔