پاکستانی ویمنزبھارت سے 9 میچز میں شکست کا شکار
ورلڈکپ کے دونوں مقابلوںمیں بھی بھاری مارجن سے ناکامی،اس باربہترکھیل کا عزم
پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کیخلاف تمام9ون ڈے میچز میں شکست کھا چکی ہیں ، ورلڈ کپ کے دونوں مقابلوں میں بھی بھاری مارجن سے ناکامی ہی ہاتھ آئی، البتہ پلیئرز اس بار بہتر کھیل پیش کرنے کا عزم رکھتی ہیں، ادھر بھارتی کپتان متھالی راج گرین شرٹس کیخلاف گزشتہ 2میچز میں بغیر وکٹ گنوائے 165رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں میں اب تک 9ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گئے جس میں گرین شرٹس کو ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ورلڈ کپ میں دونوں روایتی حریف 2 بار آمنے سامنے ہوئے، بھارتی ٹیم 2009میں 10جبکہ 2013میں 6وکٹ سے سرخرو ہوئی تھی،کپتان متھالی راج حریف کیخلاف گزشتہ 2 میچز میں بغیر وکٹ گنوائے 165رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئیں،وہ ایک میچ میں 62اور دوسرے میں 103پر ناقابل شکست رہی تھیں،پاکستان کیخلاف بہترین بولنگ کا ریکارڈ رواں سال کے آغاز میں ایکتا بشٹ نے قائم کرتے ہوئے صرف 8رنز دے کر 5شکار کیے تھے۔
ڈربی کے میدان پر بھارتی ٹیم نے واحد میچ جاری ورلڈکپ میں انگلینڈکیخلاف کھیلااور فتح پائی جبکہ پاکستان کا وہاں پہلا معرکہ ہوگا،بلو شرٹس نے میزبان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کیخلاف فتوحات کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا،آسٹریلیا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ہے،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے 3،3 جبکہ انگلینڈ کے 2پوائنٹس ہیں،ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور پاکستان تینوں نے کوئی میچ نہیں جیتا لیکن نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس آخری آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔