گارمنٹس ٹیکسٹائل لیدر اسٹیل مصنوعات مہنگی ایف بی آر نے11 نوٹیفکیشن جاری کردیے
کھیلوں کاسامان، سرجیکل آلات سمیت برآمدی شعبےکی اشیا مقامی مارکیٹ میں سپلائی کرنےپرسیلزٹیکس کی شرح 1 فیصد بڑھا دی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہائبرڈ گاڑیاں سستی جبکہ گارمنٹس، کارپٹ، ٹیکسٹائل، لیدر، کھیلوں کا سامان اور سریا سمیت اسٹیل مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔ اسٹیل ملز کے لیے بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ سروسزکو سیلزٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز مجموعی طور پر 11 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جو فوری طور پر لاگوکر دیے گئے ہیں۔
ان نوٹیفکیشنز کے مطابق درآمدی ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے استعمال پر سیلز ٹیکس کی شرح 9 روپے سے بڑھا کر ساڑھے 10روپے فی یونٹ کردی گئی ہے جس سے اسٹیل مصنوعات کی لاگت بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ 5 ہزار روپے فی میٹرک ٹن قیمت کے حامل مقامی سطح پر پیدا ہونیوالے کوئلے کی سپلائی پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی سہولت دی گئی ہے جس سے مقامی کوئلے کی پیداوار اور استعمال کو فروغ ملے گا۔ ایک ایس آر او کے ذریعے ٹیکسٹائل، لیدر،گارمنٹس، کھیلوں کا سامان،کارپٹ اور سرجیکل آلات تیار کرنیوالے 5 برآمدی شعبوں کی تیار کردہ اشیا کی مقامی مارکیٹ میں سپلائی پر عائد کردہ سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 5 فیصد سے بڑھا کر6 فیصد کردی گئی ہے۔ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی جانب سے دوسرے رجسٹرڈ لوگوں کو اشیا کی سپلائی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے ایس آر او نمبر589(I)/2017 کے تحت اسلام آباد میں شامیانے، پنڈال سمیت ہر قسم کے شادی ہال کی سروسز اور کیٹرنگ پر5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ ایف بی آر نے فنانس بل2017 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی سیکشن 231 بی کی ذیلی شق 1 اے میں کی جانے والی ترمیم پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت کوئی بھی لیزنگ کمپنی، شیڈول بینک، انویسٹمنٹ بینک یا مضاربہ و ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن یا نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشن نان فائلر کو گاڑی لیز پر دیتے وقت تین فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرے گا خواہ نان فائلرز کو لیز کی جانیوالی گاڑی شریعہ کمپلائنٹ موڈ میں ہو یا کنونشنل موڈ میں ہو اس پر یہ ٹیکس کٹوتی کرنا ہوگی۔
اگر لیزنگ اجارہ کی صورت میں بھی کی جاتی ہے تو بھی گاڑی کی مجموعی قیمت پر تین فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔ بینک نان فائلرز کو گاڑیوں کی لیز پر یہ تین فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کو جمع کروائے گا۔ ایف بی آر نے سگریٹ سیکٹر کے لیے ٹیکسوں کے حوالے اقدامات فنانس ایکٹ کا حصہ بننے کے بعد29 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر407(I)/2017اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے دوسرے پرانے نوٹیفکیشن منسوخ کردیے ہیں اور مقامی سطح پر تیار ہونے والے کم قیمت سگریٹ سستے کردیے ہیں جبکہ زیادہ قیمت والے سگریٹ مہنگے کر دیے ہیں۔
تیسرے ٹیئر کے تحت 2925 روپے سے کم قیمت والے کے ایک ہزار سگریٹ والے پیکٹ (ڈنڈے) پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرکے 800روپے کردی گئی ہے، مقامی سطح پر تیار ہونیوالے ساڑھے چار ہزار روپے سے زائد قیمت رکھنے والے فی ایک ہزار سگریٹ والے پیکٹ (ڈنڈے) پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 304روپے اضافہ کے ساتھ تین ہزار چار سو 36 روپے سے بڑھا کر 3740 روپے کردی گئی ہے۔ 2925 روپے سے ساڑھے چار ہزار روپے تک کی قیمت کے ایک ہزار سگریٹ والے پیکٹ(ڈنڈے) پر 1670 روپے کردی گئی ہے۔