تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ صحافی شریف فاروق انتقال کرگئے
عمر92 برس ، پشاورمیں سپردخاک، صدر، وزیراعظم، وزیراطلاعات، اے پی این ایس کااظہار تعزیت
تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی اورمتعددکتابوں کے مصنف صدارتی ایوارڈیافتہ برائے حسن کارکردگی شریف فاروق طویل علالت کے بعد92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کاجنازہ ان کی رہائشگاہ واقع گلبہارنمبر4 جاویدٹاؤن لکی ڈھیری روڈفاروق اسٹریٹ سے اٹھایاگیا۔
نمازجنازہ میں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام، پرنسپل انفارمیشن آفیسرسلیم بیگ، ایم پی اے ضیاء آفریدی، سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخواطاہرحسن، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت اعلیٰ سول حکام کے علاوہ صحافیوں، کاروباری وسیاسی شخصیات، معززین علاقہ اورمختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ بعدازانھیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شریف فاروق1951ء سے 1962ء تک پشاورمیں روزنامہ ''شہباز'' کے ایڈیٹررہے، وہ روزنامہ ''نوائے وقت'' لاہورکے چیف رپورٹراوربعدازروزنامہ ''نوائے وقت'' راولپنڈی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹررہے۔ انھوں نے لاہورسے روزنامہ ''جہاں نما'' کااجرا کیاجبکہ1974ء میں پشاورسے روزنامہ ''جہاد'' کی داغ بیل ڈالی، ان کی انعام یافتہ تصانیف میں ''قائداعظم محمدعلی جناحؒ برصغیرکامردحریت'' اور ''مادرملت سرمایہ ملت'' سمیت دیگرکئی کتب شامل ہیں۔ مرحوم نے سوگواران میں2 بیٹے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نائب صدرطاہر فاروق، خالدفاروق اور3 صاحبزادیاں چھوڑی ہیں۔
مرحوم کی رسم قل آج (اتوار) ان کی رہائشگاہ پر اداکی جائیگی۔ صدرممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف، چیئرمین سینٹ رضاربانی، اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگروزرا سمیت اہم قومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے ممتازصحافی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شریف فاروق نڈراورباہمت صحافی تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحوم ہماری صحافت کاقابل فخرسرمایہ تھے۔ پی آئی اوسلیم بیگ نے مریم اورنگزیب کی طرف سے جبکہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرزکے صدرضیاء شاہداورسیکریٹری جنرل اعجازالحق کی طرف سے مرحوم کی قبرپر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور قائم مقام سیکریٹری جنرل سید محمد منیر جیلانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کہنہ مشق صحافی شریف فاروق کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیاہے۔ مرحوم اے پی این ایس کے اعزازی رکن مجلس عاملہ تھے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی اخباری صنعت کیلیے خدمات اور آزادی صحافت کیلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت ایک تجربہ کار صحافی سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔