نیب کیسزمیں سزاکاتناسب دیگراداروں سے زیادہ ہےقمر زمان

3 سال میں45ارب کی لوٹی گئی رقم خزانے میں جمع کرائی، چیئرمین نیب ،بیان

2015 سے 2017 کے دوران شکایات اور تحقیقات کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا فوٹو: فائل

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کے دائرکردہ کیسز میں سزا کا تناسب 76 فیصد ہے جو وائٹ کالر کرائمزاور انسداد رشوت ستانی کے خلاف تحقیقات کرنے والے دیگر اداروں کی نسبت کہیں زیادہ ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کی کارکردگی کا اعتراف کیاہے۔


بیان میں قمرزمان چوہدری نے کہا کہ نیب مکمل پیشہ وارانہ ذمے داری کے تحت فرائض کی ادائیگی کیلیے پرعزم اورملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتاہے، 2015 سے 2017 کے دوران شکایات اور تحقیقات کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا جس سے نیب اہلکاروں کی محنت کی عکاسی ہوتی ہے، انسدادرشوت ستانی کے لیے نیب پوری ذمے داری سے فرائض انجام دے رہاہے۔

نیب نے موثراورمربوط حکمت عملی کے تحت کیسزکو10ماہ میں ختم کرنے کا ہدف مقررکیاہے جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانظام بھی متعارف کرایاہے تاکہ سینئراہلکاروں کے تجربہ سے استفادہ کیاجاسکے،3 سال کے دوران نیب نے150سے زائد ریفرنس دائرکیے اور45ارب روپے کی لوٹی گئی رقم خزانے میں جمع کرائی جوشاندار کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے، نیب نے مختلف محکموں ، وزارتوں اورصوبائی اداروں میں خصوصی کمیٹیاں قائم کی ہیں جس سے شفافیت کے عمل کومستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔
Load Next Story