پشتو کی ملکہ ترنم زرسانگہ ایوارڈز بیچنے پر مجبور
زندگی بھر ایوارڈ جیتے، حکومت اب وعدے کے مطابق گھر تعمیر کرا دے
معروف پشتو فوک گلوکارہ زرسانگہ کا نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں واقع گھر 2009 کے تباہ کن سیلاب میں ملیا میٹ ہوگیا تھا۔
گھر نہ ہونے کی وجہ سے پختونوں کی ملکہ ترنم آج کھلے آسمان تلے زندگی کی تلخیوں سے لڑ رہی ہے 20 سال کی عمر میں موسیقی سے رشتہ جوڑنے والی خیبر پختونخوا کی عظیم پشتو گلوکارہ اب تک 200 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے' 1991 میں لندن میں عالمی فوک فیسٹیول میں زرسانگہ کو کوئین آف میلوڈی کا ٹائٹل ملا 1991 ہی میں زرسانگہ کو صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے صدارتی ایوارڈ سے نوازا' تاہم زرسانگہ نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے 200 سے زائد اعزازات اور صدارتی ایوارڈ کی نیلامی کا اعلان کردیا ہے۔
1971 کی جنگ ہو یا واشنگٹن میں عالمی مقابلہ موسیقی ' زرسانگہ ہر جگہ اپنی جادوئی آواز کا لوہا منوا چکی ہیں۔ زرسانگہ کو فرانس میں بہترین علاقائی گلوکارہ کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ میلوڈی کوئین زرسانگہ خانہ بدوشوں کے گیت ' مسافری ' ٹپے ' غاڑے اور فوک موسیقی کے ہزاروں گانے گاچکی ہیں۔ زرسانگہ نے ایکسپریس سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مجھے افغانستان ' دبئی اور دیگر خلیجی ممالک سے پختونوں نے وہاں رہائش و سہولتیں دینے کی متعدد بار پیشکش کی ہیں لیکن انھوں نے یہی کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
زرسانگہ کے بیٹے شہزادہ نے ایکسپریس کے توسط سے صدر پاکستان آصف علی زر داری سے اپنے گھر کی فور ی تعمیر کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے زرسانگہ کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود حکومتی نمائندے کچھ نہ کرسکے ' تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی زرسانگہ کے تباہ شدہ گھر کی فوری تعمیر کی حامی بھری تھی لیکن وعدہ وفا نہ ہوسکا۔