65 سال سے پاکستانی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہےفاروق ستار
کراچی میں بدامنی سوچا سمجھا منصوبہ ہے، ملتان میں پریس کانفرنس، پارٹی عہدیداروں کا اعلان
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کو انا کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، 65 سال سے پاکستانی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے۔
اتوار کو ملتان میں پارٹی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بدحالی دور کرنے کے لیے نہیں انتظامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلیے کوشش کی جارہی ہے اور صوبہ بنایا جارہا ہے۔
قومی اتفاق رائے کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، کراچی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پیدا کی جارہی ہے۔ انھوں نے جنوبی پنجاب کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان کیا جس کے مطابق شمشاد جعفری صدر،ادریس جامعی سیکریٹری جنرل ہونگے۔