میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف کل احتجاج کااعلان
عالمی برادری قتل عام رکوانے کیلیے اقدامات کرے،منور حسن، حافظ محمد سعید ودیگر
KARACHI:
جماعت اسلامی پاکستان اورجماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پرمیانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف کل جمعہ3اگست کوملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجائے گا،احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیںگی۔تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سیدمنور حسن نے کہاکہ میانمار میں 40 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بدترین تعصب اور دہشت گردی کا سامناہے۔
لاکھوں اپنی جانیں بچانے کیلیے ہجرت پر مجبور ہیں،اوآئی سی اورعالمی برادری برماکے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کیلیے فوری اقدامات کریں۔پاکستان اقوام متحدہ میں فوری طورپرجنرل اسمبلی کااجلاس بلانے کی ریکوزیشن دے اور میانمارکی حکومت سے برمی مسلمانوں پرمظالم بندکرنے کامطالبہ کیا جائے۔ منور حسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعے کوہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں تاکہ عالمی ضمیراورغیرت و حمیت سے عاری مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑا جاسکے۔
دریں اثنا جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہورمیں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں ہوگاجس میں تمام مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کرینگے۔ امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمدسعید نے علما،آئمہ حضرات اوردینی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں میانمار میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کوموضوع بنائیں۔