پنجاب حکومت کا ہرمنصوبہ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے شہبازشریف

میٹرو بس منصوبے میں کی گئی محنت کو شعار بنالیا جائے تو پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، شہبازشریف

شہباز شریف نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کےنقد انعام کا اعلان بھی کیا فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت کا ہرمنصوبہ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیر میں محنت، دیانت اور امانت سے کام کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اگر میٹرو بس منصوبے میں کی گئی محنت کو شعار بنالیا جائے تو پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہرمنصوبہ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ کی طرف سے پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کےنقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story