سانحہ بلدیہ ٹاؤن 19 لاشیں تاحال شناخت کی منتظر

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق 258 افراد میں سے اب تک 239 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق 258 افراد میں سے اب تک 239 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں سے مزید ایک شخص کی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 19 لاشیں تاحال شناخت کی منتظر ہیں۔


سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو گزرے 5 ماہ ہوگئے لیکن تاحال 19 افراد کی لاشیں ایدھی سردخانے میں موجود ہیں، آج صبح اورنگی ٹاؤن سیکٹر تیرہ ڈی کے رہائشی 26 سالہ محمد افضل کی لاش ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق 258 افراد میں سے اب تک 239 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story