باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن محمد علی کی طبیعت ناسازہےبھائی رحمان علی

56 بارعالمی چیمپیئن بننےوالے محمد علی 1984 سے پارکنسن کی بیماری کا شکار ہیں

56 بارعالمی چیمپیئن بننےوالے محمد علی 1984 سے پارکنسن کی بیماری کا شکار ہیں ، فوٹو : وکی پیڈیا

باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن محمد علی کے بھائی رحمان علی نے کہا کہ سابق عالمی چیمپین کی طیبعت ناسازہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی کے بھائی رحمان علی نے بتایا کہ سابق عالمی چیمپئن کی صحت کے حوالے سے ان کی محمدعلی کی اہلیہ سے ٹیلی فون پربات ہوئی تاہم وہ خاندان کے کسی فرد کو محمد علی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہیں ، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عظیم باکسر کی طبیعت بگڑ چکی ہےا ورخاندان کے افراد محمد علی کی صحت کےحوالےسے تشویش کاشکار ہیں۔

واضح رہے 56 بارعالمی چیمپیئن بننےوالے محمد علی 1984 سے پارکنسن کی بیماری کا شکار ہیں۔
Load Next Story