ایفروز فارما کیس مجسٹریٹ اور پولیس حکام کو نوٹسز جاری
نادر فیروز کو ضمانت پر ہونے کے باوجود حراست میں لینا غیر قانونی تھا، عدالت
سپریم کورٹ میں ایفروز فارما کے ڈائریکٹر نادر فیروز کو حراست میں لینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسمانی ریمانڈ دینے والے مجسٹریٹ اور پولیس حکام کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ نادر فیروز کو ضمانت پر ہونے کے باوجود حراست میں لینا غیر قانونی تھا اس معاملے میں پولیس کے اعلیٰ حکام ملوث ہیں جبکہ جسمانی ریمانڈ دینے والے جج نے بھی قواعد کا خیال نہیں رکھا، عدالت نے متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا۔