جی ڈی پی کا 6 فیصد ہدف حاصل کرلیں گے اسحاق ڈار
خزانہ ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب، مختلف معاملات پر بریفنگ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا 6فیصد ہدف حاصل کرلیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ روز خزانہ ڈویژن سے متعلق امور پر اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ پائیدار اقتصادی ترقی پر ہے' بجٹ میں عام عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے' ٹھوس اقدامات کی بدولت میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا۔ اجلاس میں مالی سال 2017-18 کے بجٹ پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب سیکریٹری خزانہ نے بجٹ میں مختص اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ سے متعلق متعدد فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جارہے ہیں۔