طالبان حکومت اور سیاسی قائدین ایک جگہ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیںرحمان ملک
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا انہیں سینے کا انفیکشن ہے،رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان، حکومت اور سیاسی قائدین ایک جگہ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں، گولی یا تشدد مسائل کا حل نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اگر طالبان کے ذہن میں اللہ تعالی نے یہ بات ڈال دی ہے کہ بات چیت کے ذریعے مذ اکرات کرنا ہیں تو یہ ایک خوش آئند بات ہے کیوں کہ گولی یا تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا انہیں سینے کا انفیکشن ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ طاہر القادری نے 5منٹ اپنا تکیہ کلام بنالیا ہے اوروہ ہربات میں کہتے ہیں کہ 5منٹ دیتا ہوں جیسا کہ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے 5 منٹ بعد مارشل لا لگ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اس بات کا جواب دیں کہ ایسے کون سے وہ عوامل تھے جنہوں نے ان سے کہا تھا کہ مارشل لا لگ جائے گا۔