پاناما جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز سے پوچھ گچھ

حسن نواز نے برطانیہ میں اپنی کمپنیوں اور اثاثوں کے تمام دستاویزات جمع کرادیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی سہہ پہر 3 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ فوٹو: آن لائن

SHABQADAR:
پانا کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر جے آئی ٹی نے حسن نواز سے لندن میں ان کے اثاثوں اور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں ان کی جو کمپنیاں اور اثاثے ہیں ان کے تمام دستاویزات جمع کرادیے ہیں، انہوں نے جے آئی ٹی سے اپنے اوپر الزام اور قصور سے متعلق سوال کیا ، مسئلہ صرف ایک ہے وہ وزیراعظم نوازشریف ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن نواز سے پاناما جے آئی ٹی کی ساڑھے 5 گھنٹے پوچھ گچھ

دوسری جانب جے آئی ٹی نے آج ہی کے روز سہہ پہر 3 بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جب کہ مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن اور حسین کے بعد مریم نواز بھی جے آئی ٹی میں طلب

واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے یہ تیسری پیشی ہے جب کہ اس سے قبل حسن نواز کے بڑے بھائی حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے 5 بار پیش ہوچکے ہیں۔
Load Next Story