عہدِ ماضی کی یاد تازہ پاکستانی شاہین ارجنٹائن پر جھپٹ پڑے
2-0 کی فتح نے گرین شرٹس کو3 قیمتی پوائنٹس دلا دیے، پنالٹی کارنرز پر محمد عمران اور کپتان سہیل عباس نے گول کیے
KARACHI:
پاکستانی شاہین عہد ماضی کی یاد تازہ کراتے ہوئے ارجنٹائن پر جھپٹ پڑے،اولمپکس گیمزہاکی میں2-0 کی فتح نے ٹیم کو3 قیمتی پوائنٹس دلا دیے،دونوں گول پنالٹی کارنرز پر بالترتیب محمد عمران اور کپتان سہیل عباس نے کیے،قبل ازیں گرین شرٹس کا اسپین کیخلاف پہلا میچ1-1 سے ڈرا ہوا تھا، یوں اس کے مجموعی پوائنٹس4 ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے اہم میچ کا آغاز برق رفتاری سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے،پاکستان نے متحد ہوکر مووو بنائیں، دبائو بڑھانے کے نتیجے میں28 ویں منٹ میں عبدالحسیم خان کو گول کرنے کا اچھا موقع ملا تاہم ان کی ریورس فلک گول پوسٹ کے دائیں طرف سے باہر چلی گئی، دو منٹ بعد وقاص گیند کو لے کر آگے بڑھے،اچانک انھیں حریف دفاعی کھلاڑیوںنے جان بوجھ کرگرادیا جس پر ریفری نے پاکستان کو پنالٹی کارنر ایوارڈ کردیا،
30 ویں منٹ میں محمد عمران نے گیند کو جال میں پھینکنے میں کوئی غلطی نہیں کی،ارجنٹائن کے کپتان نے اس کیخلاف اپیل کردی جس پر ریفری نے ویڈیو ریویو لیا تاہم گول کو درست قرار دیا۔ وقفے پر ایک گول کی برتری کے ساتھ پاکستان نے دوسرے سیشن کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا،ابھی کھیل 9 ویں منٹ میں داخل ہوا تھا کہ اسے پنالٹی کارنر ملا جس پر اسپیشلسٹ سہیل عباس نے گول کرکے اسکور 2-0 کردیا۔ گرین شرٹس نے مخالف ٹیم پر دبائو بڑھانے کے لیے اپنے اسلحہ خانے سے ریحان بٹ کے ساتھ شکیل عباسی کی شکل میں ایک اور تیز ہتھیار میدان میں اتارا،حکمت عملی کامیاب رہی اور ارجنٹائن کی ٹیم زیادہ وقت دفاعی انداز میں کھیلتی رہی،
کھیل ختم ہونے سے 13 منٹ قبل اس نے جوابی حملے شروع کیے، ایسے میں پنالٹی کارنر ملنے پر ہٹ رضوان کی ٹانگ پر لگی جس پر دوسرا پی سی ملا جسے خوبصورتی سے گول کیپر عمران شاہ نے روک لیا، ریحان بٹ کی کوشش سے پاکستان کو 55 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا تاہم سہیل عباس کی ہٹ گول کیپر نے روک لی۔ یوں مقابلہ 2-0 سے پاکستان کی فتح پر ختم ہوا۔ بعد ازاں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے فاتح ٹیم کے کوچ خواجہ جیند نے کہاکہ ارجنٹائن کو شکست دینے سے ٹیم کے حوصلے بہت بلند ہوگئے،پلیئرز ذہنی طور پر بھی اولمپک گیمز میں فائٹ کے لیے تیار نظر آتے ہیں،4 پوائنٹس کے ساتھ ہم آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں، پہلے میچ میں فیلڈ گول ہوئے اب پنالٹی کارنرز پر گیند جال میں پہنچائی جو بہتری کی علامت ہے۔ یاد رہے گرین شرٹس کا تیسرا اہم میچ جمعے کو برطانیہ سے ہوگا۔