عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے بزنس کی حقیقت سامنے آگئی

خبریں زیر گردش ہیں کہ فلم 2 ہزار کروڑ کا بزنس کر چکی ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے

دنگل کی مجموعی آمدنی میں 19 کروڑ ڈالر چینی مارکیٹ کا حصہ ہے۔ فوٹو: فائل

KHAR:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے فلم بن چکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فلم دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے تاہم حقیقت یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ فلم ''دنگل'' دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے تاہم اب حقیقت سے خود فلم کے ترجمان نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ فلم ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کافی دنوں سے سن رہے ہیں کہ دنگل نے 2 ہزار کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے تاہم وہ ریکارڈ کو درست کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامرخان کی فلم ''دنگل'' نے اہم سنگ میل عبور کرلیا


انہوں نے بتایا کہ دنگل نے ابھی 2 ہزار کروڑ روپے کا سنگ میل عبور نہیں کیا بلکہ دنیا بھر میں دنگل کی مجموعی کمائی اس وقت 1864 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کی فلم دنگل اتنی کامیاب رہی جبکہ عامر خان اور فلم کی پوری ٹیم کے لیے انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ فلم کو دنیا بھر سے بے پناہ محبت ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دنگل چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

خیال رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی اور ریلیز کے فوراً ہی بعد یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی تھی۔ دنگل کی مجموعی آمدنی میں 19 کروڑ ڈالر چینی مارکیٹ کا حصہ ہے اور یہ چین میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
Load Next Story