ملتان میں المناک ٹریفک حادثہ
اصولی طور پر تو موسمی اعتبار سے بھی گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کیا جانا چاہیے
ملتان شہر میں ہیڈ محمد والا پل کے قریب ہائی ایس وین میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں جب کہ 24افراد زخمی ہوئے ہیں' اخباری اطلاع کے مطابق ویگن کا اچانک ٹائر پھٹا اور وہ سڑک کے کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی' 24زخمی افراد تو جیسے تیسے ویگن سے نکلنے میں کامیاب ہوئے جب کہ بدقسمت6 افراد جھلسنے سے جاں بحق ہو گئے' ویگن میں 30افراد سوار تھے' یہ المناک حادثہ بنیادی طور پر ٹائر پھٹنے سے رونما ہوا ہے' اگر ویگن کا مالک یا ڈرائیور سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ٹائروں کواچھی طرح چیک کر لیتے تو اس حادثے سے بچنا ممکن ہوسکتا تھا' گرمیوں کے موسم میں پرانے ٹائر اکثر پھٹ جاتے ہیں' اصولی طور پر تو موسمی اعتبار سے بھی گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کیا جانا چاہیے۔
جس میں گاڑی کے ٹائروں کی چیکنگ بھی شامل ہو' ہمارے ہاں برسوں پرانی گاڑیاں پرانے ٹائروں کے ساتھ چل رہی ہیں، متعلقہ سرکاری محکمے بھی اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کر رہے ہیں' اسی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے جہاں ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے' وہاں گاڑیوں کی فٹنس کی چیکنگ بھی ضروری ہے' اس کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی شعور بیدار کیا جانا چاہیے کہ وہ خود بھی گاڑیوں کو چیک کریں اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں' پاکستان میں اکثر حادثات ڈرائیوروں اور مسافروں کی لاپروائی اور غفلت کے باعث ہی ہوتے ہیں۔ لہٰذا حکومت کو ان پہلووں کو سامنے رکھ کر سرکاری محکموں کی کارکردگی بڑھانی چاہیے اور عوام میں شعور وآگہی کے لیے مہم بھی چلانی چاہیے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔