ورلڈ الیون کا دورئہ پاکستان ایک بار پھر موخر دو ٹی20 میچز9 اور 10 اکتوبر کو ہوں گے

،ابھی میچز رکھنے سے چند قومی کرکٹرز ہی شریک ہوتے تاہم اکتوبر میں پوری ٹیم کھیلے گی۔

KARACHI:
ورلڈ الیون کا دورئہ پاکستان اکتوبر تک موخر کردیا گیا، مہمان ٹیم پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹوئنٹی20 میچز ورلڈ کپ کے بعد کھیلے گی۔ یہ بات صوبائی وزیر کھیل سندھ اور میچزکے منتظم ڈاکٹر محمد علی شاہ نے لندن میں ''نمائندہ ایکسپریس'' کو بتائیں۔


انھوں نے کہا کہ مقابلے اب9 اور 10 اکتوبر کو ہوںگے۔ واضح رہے کہ میچز دوسری مرتبہ ملتوی ہوئے،قبل ازیں مئی میں پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے دورئہ سری لنکا کے تناظر میں اسٹارز کوکھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی،بعد ازاں چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر شاہ نے ورلڈ الیون کو5 اور 6 اگست کو میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی،ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل انتخاب عالم کا ایک خط موصول ہوا جس میں انھوں نے لکھاکہ اکتوبر میں قومی ٹیم میچز کے لیے دستیاب ہوگی،انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ویزے حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے،ابھی میچز رکھنے سے چند قومی کرکٹرز ہی شریک ہوتے تاہم اکتوبر میں پوری ٹیم کھیلے گی۔
Load Next Story