بنگلہ دیش نے مشرفی کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
مشرفی ریٹائر نہیں ہورہے اور نہ ہی ہمارا ان کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی ارادہ ہے، صدر بی سی بی
بنگلہ دیش نے مشرفی مرتضیٰ کو ورلڈ کپ 2019 تک ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
کچھ عرصہ قبل دورئہ سری لنکا کے دوران مشرفی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد قیاس آرئی ہو رہی تھی کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دیگر فارمیٹس کو بھی الوداع کہہ دیں گے.
البتہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ مشرفی ریٹائر نہیں ہورہے اور نہ ہی ہمارا ان کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی ارادہ ہے، ہم نے مستقبل کے حوالے سے کچھ منصوبے بنائے ہوئے ہیں، مشرفی نوجوان پلیئرز کے لیے بھی تحریک کا باعث ہیں، وہ اگلے ورلڈ کپ تک کپتانی جاری رکھیں گے۔