جنرل راحیل ذوالفقار چیمہ ایدھی نوجوانوں کے آئیڈیل
سی ایس ایس امیدواروں کی اکثریت نے چیمہ کو قیام امن کیلیے خدمات پر سراہا
پاکستان میں وفاقی اور صوبائی سطح کی اعلیٰ سول ملازمتوں (سی ایس ایس اور پی سی ایس) کے تحریری امتحانات میں کامیاب ہونیوالے نوجوان امیدواروں نے اپنے انٹرویوز کے دوران ممتاز سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورسابق پولیس افسر ذوالفقار احمد چیمہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔
انٹرویوز کے دوران پولیس سروس میں جانے کے خواہشمند امیدواروں سے ان کی آئیڈیل شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کی اکثریّت نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقاراحمد چیمہ کو اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیا۔ نوجوانوں سے جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ ذوالفقار چیمہ پولیس افسر کے طور پر جہاں بھی تعینات ہوئے انھوں نے وہاں امن قائم کیا لوگوں کو انصاف دیا اور قانون کی حکمرانی قائم کی۔
ملازمتوں کے انٹرویوز کے دوران بعض نوجوانوں نے عبد الستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات، جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف بڑا آپریشن کرنے اور ڈاکٹر امجد ثاقب کو بلاسود قرضے دینے کے حوالے سے پسندیدہ قرار دیا۔