پاکستانی فلم یلغارنے 10کروڑ کما لیے

 ریڈ کارپٹ میں فلم کی کاسٹ ہمایوں سعید، بلال اشرف، ثنا بچہ ودیگر شریک ہوئے

 ریڈ کارپٹ میں فلم کی کاسٹ ہمایوں سعید، بلال اشرف، ثنا بچہ ودیگر شریک ہوئے: فوٹو : نمرہ ملک / ایکسپریس

پاکستان کے باکس آفس پر نمایاں بزنس کرنے والی فلم یلغارکی کراچی کے مقامی سینما گھر میں گذشتہ شب خصوصی سکریننگ کی رونمائی اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں فلم کی کاسٹ اور ٹیم ودیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔


فلم کے ہدایت حسن رانا ہیں ، معروف فلم اسٹار شان نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ دیگر کرداروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی ، بلال اشرف، ایوب کھوسہ، ثنا بچہ، علیزہ نصیر،ارمینہ خان اور عائشہ عمرشامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کرتی پاکستانی فلم یلغار نے ایک ہفتے میں دس کروڑ کما لیے، فلمساز، ہدایتکار اور فلم کی کاسٹ نے یلغار کی کامیابی شائقین کے نام کر دی۔پاک آ رمی کے سوات آپریشن کے حقیقی واقعات پر مبنی پاکستانی فلم یلغار، کا باکس آفس پر راج قائم ہے۔
Load Next Story