کراچیپولیس کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن37 ملزمان گرفتار

ایک ملزم کے جسم پر مختلف ٹیٹوز بنے ہونے کی اطلاع ملنے پر ایک حساس ادارے کی ٹیم اسے تفتیش کے لئے اپنے ہمراہ لے گئی۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

نیو ٹاؤن پولیس نے ڈالمیا کے علاقے مجاہد پاڑہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل، کلاشنکوف اور 6 پستول برآمد کر لی جبکہ پی آئی بی کالونی کے علاقے باجوڑی محلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔


ماڑی پور پولیس نے مسافر بس میں لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لی جب کہ گرو مندر سے حراست میں لئے گئے ایک ملزم کے جسم پر مختلف ٹیٹوز بنے ہونے کی اطلاع ملنے پر ایک حساس ادارے کی ٹیم اسے تفتیش کے لئے اپنے ہمراہ لے گئی۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف، 13 پستول اور بھاری رقم برآمد کرلی کرلی گئی۔ نارتھ ناظم آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
Load Next Story