جسپریت بمراہ کے دادا گزر بسر کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور
پوتے کو ٹی وی پر بولنگ کرتے دیکھ کر خوش ہوتا ہوں جب کہ مرنے سے قبل ایک بار اس سے ملنا چاہتا ہوں،سنتوک سنگھ
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے زندگی میں شہرت اور دولت حاصل کرلی ہے لیکن ان کے معمر دادا آج بھی رکشہ چلا کر اپنی گزر بسر کر رہے ہیں۔
احمد آباد کے شہر اترکھنڈ کے رہائشی 84 سالہ سنتوک سنگھ بڑی بزنس چین کے مالک تھے اور ان کی اپنی 3 فیکٹریاں تھیں، ان کے بیٹے جسویر سنگھ (جسپریت بمراہ کے والد) ان کا کاروبار سنبھالتے تھے، جسویر کی وفات کے بعد سنتوک سنگھ ٹوٹ گئے اور کاروبار پر توجہ نہ دے پانے کی وجہ سے قرضوں تلے دب گئے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں :جسپریت بمراہ کی "نو بال" پر بھارتی ٹریفک پولیس کا دلچسپ اشتہار
کاروبار ٹھپ ہونے پر وہ 10 سال قبل اودھم سنگھ نگر منتقل ہوئے اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کی، آج کل وہ گزر بسر کیلیے رکشہ چلا تے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کی فیملی کی دیکھ بھال نہ کر سکے اور جسپریت کی والدہ ان کو لے کر گجرات چلی گئیں۔ سنتوک سنگھ نے کہا کہ اپنے پوتے کو ٹی وی پر بولنگ کرتے دیکھ کر خوش ہوتا ہوں، مرنے سے قبل ایک بار اس سے ملنا چاہتا ہوں۔