اظہر علی کی ”ہارر اسٹوری“ محفل میں قہقہوں کا طوفان

اظہر علی کا واقعہ سن کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے

اظہر علی کا واقعہ سن کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے . فوٹو : اسکرین گریب

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں اس وقت ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے جب اوپنر اظہر علی نے اپنی "ہارر سٹوری" سنائی۔

اوپنر اظہر علی کو گفتگو کیلیے اسٹیج پر بلایا گیا اور ان سے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہوٹل میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طویل سفر کے بعد ہوٹل پہنچے تو بہت تھکے ہوئے تھے، میں واش روم میں نہانے کیلیے گیا تو دیکھا کہ گرم پانی کی بھاپ سے شیشے پر "BLOOD" لکھا ہوا نظر آیا اس پر میرے ذہن میں باب وولمر کے انتقال والا منظر گھوم گیا، میں خوفزدہ ہو کر باہر آیا اور فورا روم سروس کو بلا کر انہیں بڑی مشکل سے معاملہ سمجھایا، لیکن ان کے آنے تک بھاپ اڑ چکی تھی اور تحریر ختم ہو چکی تھی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان مقرر

دوبارہ گرم پانی کھولنے پر بھاپ بنی تو "'BLOOD" دوبارہ لکھا ہوا نمودار ہو گیا جو بظاہر کسی کی شرارت لگتی تھی، یہ واقعہ سن کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
Load Next Story