اوگرا نے ایل پی جی پر ایک مرتبہ پھر پٹرولیم لیوی عائد کردی

وصولی یکم فروری سے کی جائیگی، پرچون کی سطح پر قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگا،گزشتہ برس بھی لیوی عائد کی گئی تھی۔

پٹرولیم لیوی کا نفاذ دوبارہ عدالت میں چیلنج کریں گے، ریلیف نہیں ملا تو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگا، ترجمان مارکیٹنگ کمپنیز فوٹو: فائل

اوگرا نے ایل پی جی پر ایک مرتبہ پھر پٹرولیم لیوی کا نفاذ کردیا۔


اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے ایس آر او کے مطابق 3 ہزار 500 روپے فی ٹن لیوی نافذ کی گئی ہے اور نئے پٹرولیم لیوی کی وصولی یکم فروری سے کی جائے گی جس سے ایل پی جی کی مارکیٹ میں پرچون کی سطح پر قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا۔

اوگرا نے گزشتہ برس بھی ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا نفاذ کیا تھا جس کو لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا، لیکن اب ایک مرتبہ پھر لیوی عائد کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کے ترجمان کے مطابق پٹرولیم لیوی کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کریں گے اور اگر عدالت سے ریلیف نہیں ملتا تو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔
Load Next Story