حج آپریشن متاثرنہیں ہونا چاہیےکوٹا منصفانہ تقسیم کیاجائےلاہورہائیکورٹ

قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے حج ٹورآپریٹرز کومعمولی جرمانے کافی نہیں، چیف جسٹس بندیال

قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے حج ٹورآپریٹرز کومعمولی جرمانے کافی نہیں، چیف جسٹس بندیال۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے جج کوٹے کی غیرمنصفانہ تقسیم اور حج پالیسی2012ء کوکالعدم قرار دینے کیلیے دائر درخواست پر قرار دیا ہے کہ حج آپریشن کسی صورت متاثرنہیں ہونا چاہیے۔ وزارت مذہبی امور قانونی تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے حج کوٹے کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنائے۔


عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر مسابقتی کمیشن کو حج کوٹے کی تقسیم کے معاملے میں اجارہ داری ختم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میںآگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔بدھ کو مسابقتی کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

درخواست گزاروں مرزا اشفاق وغیرہ کے وکیل محمد اظہر صدیق کاکہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرانے حج ٹورآپریٹرزکے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ صرف چند ٹورآپریٹرز کو معمولی جرمانے کیے گئے۔ جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے حج ٹورآپریٹرز کو معمولی نوعیت کے جرمانے کرنے کا اقدام کافی نہیں۔ عدالت کسی کو خود سے سزا نہیں دے سکتی، صرف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سزا سنا سکتی ہے۔
Load Next Story