رینکنگ مصباح ٹاپ 10 میں شامل یونس اور اظہر کی تنزلی پروٹیزکا راج
دونوں اننگز میں ناکام رہنے والے یونس خان دو درجے تنزلی کے بعد گیارہویں جبکہ اظہر علی کو ایک درجہ خسارے نے 12 ویں۔۔۔
لاہور:
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔
تین درجے ترقی نے انھیں دسویں نمبر پر پہنچایا، انھوں نے دوسری اننگز میں 64 رنز بنائے تھے، دونوں اننگز میں ناکام رہنے والے یونس خان دو درجے تنزلی کے بعد گیارہویں جبکہ اظہر علی کو ایک درجہ خسارے نے 12 ویں نمبر پر پہنچادیا، جنوبی افریقہ بیٹسمین ہاشم آملا ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔
وہ رکی پونٹنگ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنھیں بیک وقت ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ کا نمبر ون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بولنگ میں بھی پروٹیز کرکٹرز کا راج اورڈیل اسٹین پہلے، ورنون فلینڈر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹوئنٹی میں موجود واحد پاکستانی بولر عمر گل 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، جنید خان کو ایک درجہ تنزلی نے 38 ویں نمبر پر پہنچا دیا جبکہ محمد حفیظ 8 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں پوزیشن پر آگئے۔ ٹیسٹ آل رائونڈرز میں حفیظ تین درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔