پاکستان سے ہاکی سیریز بھارت کو حکومتی اجازت مل گئی

دونوں ٹیمیں مارچ ، اپریل میں مدمقابل ہوں گی، وینیو کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، باجوہ

دونوں ٹیمیں مارچ ، اپریل میں مدمقابل ہوں گی، وینیو کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، باجوہ فوٹو : فائل

بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریزکھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔


دونوں ٹیمیں مارچ ، اپریل میں مدمقابل ہوں گی، ملائیشیا میں منعقدہ ایشین فیڈریشن کی میٹنگ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر سیکریٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ نے بتایا کہ ہاکی انڈیا کے نریندرا بٹرا سے مثبت ملاقات ہوئی،انھوں نے بتایاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لیے اجازت مل گئی ہے۔

میچز پہلے کس ملک میں ہوں گے یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔ آصف باجوہ نے میڈیا سے بات چیت میں مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پہلے مرحلے میں بھارتی ٹیم کی میزبانی کریں،حالیہ سیاسی کشیدگی کے بعد یہ پاکستان اور بھارتی عوام کیلیے پہلی اچھی خبر ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد سے دونوں ملک مزید قریب آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میٹنگ میں پی ایچ ایف کی ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں سے بھی بات چیت ہوئی جس میں انھیں ٹیم پاکستان بھجوانے کی دعوت دی گئی، اس نے یہ پیشکش قبول کر لی اور رواں سال کے آخر میں دورہ کرے گے۔
Load Next Story