سرمایہ کاری میں زکوٰۃ کی رقم استعمال نہیں کی عمران خان

نواز شریف شوکت خانم اسپتال کی رقم چوری کرنیکا الزام لگائیں گے توعدالت لے جائوں گا

اسلام آباد:خواجہ آصف کے الزامات کے جواب میں عمران خان پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے لگائے گئے الزامات گمراہ کن ہیں انہیںمستردکرتاہوں، انڈومنٹ فنڈ کامقصدیہ ہوتا ہے کہ اس رقم کی سرمایہ کاری کی جائے، ہمارے 30لاکھ ڈالر گارنٹڈ ہیں، زکوٰۃکا کوئی پیسہ استعمال نہیںہوا، میں انڈومنٹ فنڈ بورڈمیں شامل نہیں ہوں،نواز شریف مجھ پرایک روپیہ شوکت خانم اسپتال کاچوری کرنے کا الزام لگائیں گے تو میںانہیں عدالت میںلے جائوں گا۔

میں نوازشریف پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتا ہوں اورثابت بھی کرسکتا ہوں، ان میںہمت ہے تومجھے عدالت میںلے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ کے رکن حنیف عباسی نے الزام لگایاکہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین پیسے لیتے ہیںتوہم نے ان پرکیس کردیاہے جوعدالت میںچل رہا ہے۔


عدلیہ سے درخواست کرتاہوںکہ ایسے کیسزجلدی حل کریں سیاست چمکانے کے لیے الزامات لگانے والے تھوڑی سی تحقیق کرلیتے، شوکت خانم اسپتال عمران کا ذاتی اسپتال نہیں ہے یہ پاکستان کا سرمایہ ہے یہاں غریبوںکامفت علاج ہوتاہے مجھے جوکچھ کہنا ہے وہ کہہ لیں مگر شوکت خانم اسپتال کو بدنام نہ کیا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدارکے لیے ملک کو بھی نقصان پہنچانے کے لیے تیارہے، مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف نے جن اخراجات کا الزام لگایا وہ ہماری بیلنس شیٹ پرموجود ہیںاور ویب سائٹ پردیکھے جا سکتے ہیں۔

انڈومنٹ فنڈ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس رقم کی سرمایہ کاری کی جائے، سرمایہ کاری کی رقم سے ادارے چلائے جاتے ہیں،انڈئومنٹ فنڈ کا ایک علیحدہ بورڈہے جس میںعمران خان شامل نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی واسطہ ہے، کوئی رقم باہر نہیںگئی بلکہ رقم آئی ہی باہرسے تھی جس کمپنی میں 30لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی وہ کمپنی امتیازحیدرکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے 30 لاکھ ڈالرگارنٹڈہیں، زکوٰۃکا کوئی پیسہ استعمال نہیںہوا۔

خواجہ آصف سے میرا سوال ہے کہ اس نے یہ ڈرامہ کیوںکیا،اصل میںخواجہ آصف کو تکلیف یہ ہے کہ اس کے شہرسے دو روز قبل شوکت خانم اسپتال کیلیے 2کروڑروپے اکٹھے کیے ہیںاس سے پہلے لاہورسے 3 کروڑ لوگوںنے دیے ہیں ان لوگوںکویہ تکلیف ہے،مسلم لیگ ن کے پروپیگنڈے کی وجہ سے مجھے رقم اکٹھی کرنے کیلیے خودباہر جاناپڑارہاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story