ڈاکٹر محمد علی شاہ کا انتقال کھیلوں کے حلقے غم سے چور

ورلڈ الیون کو کراچی بلا کر میچز کے انعقاد کا کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ورلڈ الیون کو کراچی بلا کر میچز کے انعقاد کا کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر پاکستان میں کھیلوں کے حلقے غم سے چور ہوگئے۔


ان کی رہائش گاہ اور کلینک میں مداحوں کا ہجوم جمع ہوگیا، لوگ زاروقطار روتے دکھائی دیے، ڈاکٹر شاہ اپنے آخری وقت تک کھیلوں کی خدمت کرتے رہے، پاکستان میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا انھیں دلی رنج تھا،اس لیے انھوں نے ذاتی کوشش کر کے ورلڈالیون کو کراچی بلا کر میچز کا انعقاد کیا، ان کا یہ کارنامہ بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر شاہ نے کراچی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم تعمیر کرایا جہاں فلڈ لائٹ کی سہولت بھی موجود ہے، وہاں ہر سال رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس میں ہزاروں افراد میچز دیکھنے آتے ہیں۔ ان کے انتقال پر پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف، کے سی سی اے کے صدر سراج الاسلام بخاری اور سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی سمیت مختلف شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story