افریقہ کپ نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو واپسی کا پروانہ تھما دیا
سیمی فائنل میں رسائی، ڈروگبا کا اختتامی ایونٹ کو یادگار بنانے کا خواب بکھر گیا، برکینا فاسو نے ٹوگو کو پچھاڑ دیا۔
افریقہ کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ میں نائیجیریا نے ٹائٹل فیورٹ آئیوری کوسٹ کو واپسی کا پروانہ تھما دیا۔
ڈیڈائر ڈروگبا کا اختتامی ایونٹ کو یادگار بنانے کے خواب کوارٹر فائنل میں ٹوٹ گئے، نائیجیرین سپر ایگلز 2-1 سے میدان مارکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برکینا فاسو نے ٹوگو کو 1-0 سے پچھاڑ کر فائنل 4 میں جگہ بنائی۔ آئیوری کوسٹ کو ایونٹ سے قبل ہی فیورٹ کا درجہ حاصل تھا مگر مسلسل پانچویں مرتبہ وہ توقعات کے دبائو کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئی، اس ایونٹ سے قبل ہی آئیویرین ہاتھی کی عرفیت سے مشہور ٹیم کے عظیم کھلاڑی ڈیڈائر ڈروگبا نے اعلان کردیا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری افریقی کپ ہے،وہ اس کا اختتام اپنے ہاتھوں میں ٹائٹل تھام کر کرنا چاہتے ہیں مگر کوارٹر فائنل میں ان کی ٹیم نائیجیریا کے نوجوان کھلاڑیوں کے برق رفتار حملوں کا مقابلہ نہیں کرپائی۔
ایمانوئیل ایمینکی اور سنڈے مبا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کے اعزاز سے ہمکنار کیا۔ پہلا گول صاف طور پر آئیوری کوسٹ کے گول کیپر بائوبیسر بیری کی غلطی کے سبب بنا، وہ ایمینکی کی جانب سے کافی فاصلے سے پھینکی گئی گیند کو روکنے کیلیے اپنی جگہ سے حرکت تک نہیں کرپائے، دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں چیک ٹوئیٹ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا لیکن ان کی یہ کوشش بھی ان کے ٹیم کا جوش بڑھانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئی، کھیل ختم ہونے سے 12 منٹ قبل سنڈے مبا نے گیند کو جال میں پھینک کر نائیجیریا کی برتری کو دگنا کردیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔
اس مقابلے کے بعد 34 سالہ ڈیڈائر ڈروگبا سمیت بیری، ڈیڈائر زوکورااور سینٹر بیک کولو ٹورے کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پزیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، خود کوچ سیبری لاموچی کا مستقبل بھی غیریقینی سے دوچار ہوگیا۔ اب نائیجیریا کا سیمی فائنل میں بدھ کے روز مالی سے مقابلہ ہوگا، برکینا فاسو نے کوارٹر فائنل میں ٹوگو کو 1-0 سے مات دی، فیصلہ کن گول جوناتھن پیٹروپیا نے اضافی وقت کے دوران کیا، فاتح ٹیم اب 4 مرتبہ کی چیمپئن سائیڈگھانا سے ٹکرائے گی۔