ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے 2 ماہ کا دورانیہ مخصوص کیا جائے رمیز راجہ
ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 2 مہینے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے 2 ماہ کا دورانیہ مخصوص کیا جائے۔
لارڈز میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 2 ماہ مختص کیے جائیں اور اس دوران ٹیسٹ کرکٹ کے سوا دیگر طرز کی کرکٹ روک دینی چاہیے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 2 مہینے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فاتح ٹیم کے ساتھ گمنام کرداروں کی پذیرائی مذاق قرار
رمیز راجہ نے کہا کہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے جیسے ایشز سیریز کی وجہ سے انگلینڈ میں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرار ہے جبکہ ایشیا میں میچز کے خراب شیڈول کی وجہ سے شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے اور ڈومیسٹک ٹی 20 میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔