ہائی پرفارمنس کیمپ سے نوجوان ٹیلنٹ حاصل ہوگا مشتاق احمد
پاکستان کی ٹیم اس وقت مضبوط ٹیموں میں شمار ہو رہی ہے، ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں قومی ٹیم کیلیے نوجوان ٹیلنٹ تلاش کیا جا رہا ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے اور اس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ کیمپ سے ایسے لڑکے ڈھونڈیں گے جو لمبے عرصہ تک ملک کے لیے کھیل سکیں، ایسے پلیئرز نہیں چاہئیں جو ایک سنچری کے بعد باقی میچز میں پرفارم نہ کرے، نئے لڑکے اس لیے بھی تیار کر رہے ہیں کہ اگر کوئی پرانا ان فٹ ہو تو اس کی جگہ اچھا کھلاڑی آئے جب کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی کا بھی پتہ چلے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا لاہور میں آغاز
مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت مضبوط ٹیموں میں شمار ہو رہی ہے جب کہ ٹیم کو معیاری بیک اپ فراہم کرنے کیلیے پلیئرز تیار کر رہے ہیں۔