متحدہ مظلوم کشمیریوں کی آوازدنیا بھر میں اٹھائے گی الطاف حسین
یوم کشمیر پر الطاف حسین کا خصوصی پیغام ، کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھائے گی ۔
یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر،کشمیری عوام کا ہے اور کشمیری عوام اور رہنمائوں کوکسی بھی سطح کے مذاکرات میں شامل کیے بغیر مسئلہ کشمیر کابامقصد حل تلاش نہیں کیا جاسکتا ۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی قیام پاکستان سے جاری جدوجہد کو سلام تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دینے کے ساتھ ساتھ انھیں حق خود ارادیت دیاجانا چاہیے۔
الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ ایم کیوایم مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ایسا کوئی فیصلہ ہرگز قبول نہیں کرے گی جس میں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا خیال نہ رکھاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل فرمائے۔ دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی 5فروری2013ء یوم کشمیرمظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا جائیگا۔ اس سلسلے میںایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو عزیزآ باد میں مظلوم کشمیری عوام سے مکمل اظہاریکجہتی کیلیے کراچی میں مقیم کشمیری عوام کا اجتماع منگل کی دوپہر4بجے منعقدکیاجائے گا۔