ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ میں شدید کشیدگی
اب وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہراکر مضبوط ہوجاؤں، اہلیہ ناصر جمشید
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا کے درمیان ناچاقیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ معطل کرکٹر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلبرداشتہ ٹویٹ بھی کر دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پر آنے کے بعد ڈاکٹر سمارا نے اپنے شوہر کا ہر سطح پر دفاع کیا تھا لیکن اب انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ''اب وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو جاؤں، تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی رہنی چاہئیے''
اس سے قبل ڈاکٹر سمارا نے ایک اور جذباتی ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مضبوط اور خود مختار عورت کے اندر ایک چھوٹی شکستہ لڑکی ہوتی ہے جو یہ سیکھ چکی ہوتی ہے کہ کس طرح دوبارہ اٹھنا ہے اور کسی پر بھی انحصار نہیں کرنا''
اس خبر کوبھی پڑھیں :ناصرجمشید کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر شوہر کا دفاع
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا جب کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کرکٹر کو ضمانت پر رہا کر کے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ ناصر جمشید نے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ٹریبونل پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔