دہری شہریت ن لیگ کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کونوٹس

الیکشن کمیشن نے عمران خالد ، سعید مغل اور غلام سرور کواسلام آباد طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خالد ، سعید مغل اور غلام سرور کواسلام آباد طلب کرلیا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت رکھنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں 7 فروری کو اسلام آ باد طلب کر لیا ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن گوجرانوالہ کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجا ب اسمبلی کے ارکان عمران خالد حلقہ پی پی 91، سعید مغل حلقہ پی پی 94،اور ڈاکٹر غلام سرور حلقہ پی پی97 کودہری شہریت رکھنے پر نوٹس جاری کریں۔

ان ہدایات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر اقبال بھٹی نے مسلم لیگ ن کے ان تینوں ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے انھیں 7 فروری کواسلام آباد پیش ہونیکا حکم دیاہے،اس سے قبل الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹراشرف چوہان حلقہ پی پی92 کی دہری شہریت کے الزام میں پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسو خ کر دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story