اللہ نے نئی زندگی دیشدت پسندپست حوصلہ ہیں ملالہ

عوام کی دعائوں سے صحت یاب ہوئی، چاہتی ہوں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے،ویڈیوپیغام

برمنگھم: ملالہ یوسف زئی آپریشن کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

طالبان کے حملے میں زخمی ہونیوالی سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ وہ مزید قربانی دینے کے لیے بھی تیارہیں اوروہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔


حملے کے بعد عوام کی دعائوں سے صحت یاب ہوئی ،ملالہ فنڈ بچیوں اورلڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائم کیاگیاہے،شدت پسندوں کے حوصلے پست ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے آپریشن کے بعد پیرکوجاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔واضح رہے کہ آپریشن کے بعد ملالہ کی میڈیا سے یہ پہلی گفتگو تھی، ملالہ نے باتیں کیں تاہم اے بولنے میں کچھ دقت کا سامنا تھا۔ملالہ نے کہا کہ میں چل سکتی ہوںبول سکتی ہوں۔

دیکھ سکتی ہوں آپ سب کو دیکھ رہی ہوں اورسن سکتی ہوں میں دن بدن بہتر ہو رہی ہوں اور یہ صرف لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ عوام کی دعائوں سے اللہ نے مجھے نئی زندگی دی ہے ،ملالہ یوسف زئی نے تعلیمی نصب العین کی حمایت اور اپنی صحت کیلیے دعائیں کرنے پر دنیا بھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کو دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کیلیے مشترکہ جدوجہد کا عزم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ وہ اپنی باقی زندگی میں انسانیت کی خدمت کرناچاہتی ہیں ۔ مجھ پر حملہ ان قوتوں نے کیا جو ملک کو تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ میرا عزم تمام بچوں کو تعلیم کی فراہمی ہے، تشدد پر یقین رکھنے والوں کو شکست دینے کیلیے اسکول سے باہر لاکھوں لڑکیوں کو تعلیم دینا بہترین حکمت عملی ہے اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ملالہ فنڈ قائم کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story