راولپنڈی میں ایک کروڑکی ڈکیتیڈاکوچکوال سے گرفتار
لوٹے گئے زیورات،گاڑی ودیگراشیاء برآمد،2ملزمان فرارہوگئے،پنڈوڑہ میںبھی ڈکیتی.
تھانہ ریس کورس راولپنڈی کے علاقے میںڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کروڑروپے مالیت کے طلائی زیورات،کرنسی،قیمتی اشیاء اور لائسنسی اسلحہ سمیت گاڑی لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈاکووں کے گروہ کے 3 ملزمان کوچکوال پولیس نے مقابلے کے بعدگرفتار کرلیا، واردات کے دوران لوٹا گیاسامان، اور گاڑی برآمد،دوملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے،
پشاور روڈ پر رہاہش پذیرعاصم کے گھر صبح سویرے 5مسلح ملزمان داخل ہوئے،اہلخانہ کویرغمال بنا کرایک کروڑ مالیت سے زائدزیورات، اسلحہ اورگاڑی لوٹ کر فرار ہوئے، ناکہ بندی پرملزمان کی گاڑی لاہور نمبر6461 کومہلال مغلاں ناکے پر روکنے کی کوشش توملزمان فرارہوگئے،تعاقب پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،دوران تعاقب ملزمان کی گاڑی ٹرک سے جاٹکرائی ،تین ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاجبکہ فائرنگ کرتے دوفرارہو نے میںکامیاب رہے پولیس نے ملزمان سے لوٹے گئے زیورات،دوپسٹل، گاڑی اورساڑے8 ہزار پونڈ سمیت دیگراشیاء برآمد کرلیں ،عظیم نامی ملزم گروہ کاسرغنہ جبکہ ملزمان کا تعلق ننکانہ صاحب، لاہور،رحیم یار خان، اورمیانوالی سے ہے ،ملزم کے کاٹنے سے اہلکار جمشید زخمی بھی ہوا،ادھر تھانہ کلرسیداں کے علاقے پنڈوڑہ میںحسن اخترکے گھرسے مسلح ملزمان7 موبائل فون،لیپ ٹاپ،50 ہزارنقدی اورسات تولے کے زیورات لوٹ لے گئے۔