مشرف نے معاہدہ مسترد کر کے لال مسجدآپریشن کاحکم دیاعلماء
وفاق المدارس کے قائدین تحریری معاہد کرانے میںکامیاب ہوگئے تھے،کمیشن میں بیان.
لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کیلئے قائم جسٹس شہزادوشیخ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مفتی محمد رفیع عثمانی ، مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مولانا امداد اللہ ودیگرعملاء نے اپنے بیانات جمع کرادیے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ آپریشن کے ذمہ دارسابق صدرپرویزمشرف ہیں، وفاق المدارس کے قائدین عبدالرشید غازی اورحکومت کے مابین متفقہ معاہدہ کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن پرویز مشرف نے اس معاہدے کو مستردکرکے آپریشن کاحکم دیا۔ وفاق المدارس کے قائدین نے تحریری طورپر اپنا تفصیلی بیان کمیشن کے روبرو پیش کیا، جب مولانا محمد حنیف جالندھری نے 9اور 10جولائی کی درمیانی شب لال مسجد کے حوالے سے ہونے والی صورتحال کی تفصیلات بیان کیں تو مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رو پڑے ۔اس موقع پر وفا ق المدارس کے قائدین نے کہا کہ ہماری نظر میں اس سانحہ کی تمام تر ذمہ داری پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے۔ پرویز مشرف سمیت اس سانحہ کے دیگرتمام ذمہ داران کا تعین کرکے ان کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
مفتی محمد رفیع عثمانی نے زور دے کر کہا کہ اس سانحے میں قصاص کو اولیت حاصل ہے دیت لینا نہ لینا یہ شہداء کے ورثاء کا صوابدیدی اختیار ہے ۔ خطیب لال مسجد اسلام آباد مولانا عبدالعزیز نے لاہور میں چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال مسجد کے شہداء کا خون رنگ لا رہا ہے، وہ لوگ جو لال مسجد اور غازی عبدالرشید شہید کی مخالفت کر رہے تھے آج وہی ہمارے مئوقف کی حمایت کر رہے ہیں، حکمران ملک میں اللہ اور رسولﷺ کی بجائے امریکہ کی رِٹ قائم کر رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، اسلامی نظام موجودہ باطل، طاغوتی نظامِ جمہوریت کو ختم کر کے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔