انگلینڈ کارپارکنگ سے بادشاہ رچرڈ سوئم کی ہڈیاں برآمد

1485 میں دوران لڑائی مارے گئے تھے،ڈی این سے تصدیق،کلیسامیں دوبارہ تدفین ہوگی۔

جب رچرڈ سوئم کو شکست ہوئی تھی تو انکی لاش کو نمائش کیلیے رکھا گیا تھا، ذرائع. فوٹو: رائٹرز

برطانیہ کے شمالی شہر لیسٹر میں 4ماہ قبل ایک کار پارک سے برآمدہونے والی ہڈیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ 1485 ء میں بوسورتھ کے مقام پر لڑی گئی جنگ میں ہلاک ہونے والے انگریز بادشاہ رچرڈ سوئم کی ہیں۔


شکست کے بعد ان کی لاش کی نمائش کی گئی اور پھر بغیر کسی شاہی اعزاز کے لیسٹر کے ایک کلیسا ''لیسٹر کیتھڈرل''میں دفنایا گیا تھا۔ لیکن ایک صدی بعد اس کلیسا کو منہدم کر دیا گیا اور اس بادشاہ کی قبر کی کوئی نشانی نہ رہی۔اب اس پارک سے ہڈیاں برآمدہونے پرلیسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے ان ہڈیوں کے ڈی این اے کا موازنہ رچرڈ سوئم کی بہن کے ایک رشتے دار سے کیا جن کا ان سے براہ راست نسلی تعلق ہے۔ موت کے وقت رچرڈ سوئم کی عمر 32 سال تھی۔ وہ انگریز پلینٹیجانیٹ شاہی گھرانے کے آخری بادشاہ تھے۔ ان کے بعد انگلستان میں ٹیوڈر گھرانے کا راج رہا۔ان ہڈیوں کودوبارہ لیسٹرکے کلیسا میں دفنایاجائے گا۔
Load Next Story