ای کامرس پالیسی ڈرافٹ کو حتمی شکل نہ دی جا سکی
تیاری کا عمل سست پڑگیا،وزیر اعظم نے گزشتہ سال پالیسی سازی کی ہدایت کی تھی
وزیراعظم نواز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود ای کامرس پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، ای کامرس پالیسی کی تیاری کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ سال ای کامرس پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایک سال گزر نے کے بعد بھی اس پالیسی کوحتمی شکل نہ دی جا سکی اور پالیسی کا حتمی ڈرافٹ تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی ای کامرس پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں ابھی پالیسی فریم ورک بنانے پر کام جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پبلک اور پرائیویٹ اداروں کے نمائندوں پر ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے تھے۔ جنھوں نے مختلف شعبوں سے متعلق سفارشات مرتب کرکے پیش کرنی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان ورکنگ گروپس کی جانب سے ابھی تک ٹاسک پورا نہیں کیاگیا اور سفارشات کی تیاری پر ہی کام جاری ہے۔
ذارئع نے بتایا کہ وزارت تجارت نے ستمبر 2017تک پالیسی کو حتمی شکل دینی ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں امور سست روی کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں جب وزارت کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیاگیا تو وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے اور جلد ہی پالیسی ڈرافٹ بنا کر وزیر اعظم کو پیش کر دیا جائے گا۔