ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود
پروٹیز تمام ٹیسٹ جیتنے کے باوجود بھارت کو ٹاپ پوزیشن سے محروم نہیں کرپائیں گے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس سے ترقی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔ اس وقت ٹیم چوتھے نمبر پر موجود اور حریف پروٹیز کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلش ٹیم 99 جبکہ جنوبی افریقہ 117 پوائنٹس کی حامل ہے۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلیے کم سے کم سیریز 1-0 سے جیتنے کی ضرورت ہے، اگر میزبان ٹیم سیریز میں 4-0 سے کلین سوئپ کرے تو پھردوسری پوزیشن بھی حاصل کرسکتی ہے۔
دوسری جانب پروٹیز تمام ٹیسٹ جیتنے کے باوجود بھارت کو ٹاپ پوزیشن سے محروم نہیں کرپائیں گے، البتہ فاصلہ موجودہ 6 پوائنٹس سے سمٹ کر صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔
علاوہ ازیں بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی ساتویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، بولرز میں یاسر شاہ کا 13 واں نمبر ہے۔