نئےصوبوں سے متعلق بنایاگیا کمیشن بدنیتی پرمبنی ہےشہباز شریف

صدرزرداری اس وقت کہاں تھے جب جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا،آج انہیں عوام کا دردجاگ اٹھا ہے،شہبازشریف

بہاولپورکے عوام نے اپنے حقوق کے لئے بے شمارقربانیاں دیں انہیں ان کا الگ تشخص مل کررہے گا، شہباز شریف فوٹو : فائل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر بنایاجانے والا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔



شہبازشریف نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے انتخابات سے قبل سیاسی تماشہ شروع کردیا ہے اوران کی جانب سے پنجاب میں نئے صوبے کے لئے تجویزکردہ نام ''بہاولپورجنوبی پنجاب'' اب ''بی جے پی'' یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ریاست کی بحالی کےلئے بے شمار قربانیاں دیں اورانہیں ان کا الگ تشخص مل کررہےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب جنوبی پنجاب ہولناک سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا تو اس وقت صدرزرداری بیرون ملک ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لوٹ رہے تھے اورآج انہیں جنوبی پنجاب کے عوام کا دردرجاگ اٹھا ہے۔
Load Next Story