ویمنزورلڈ کپ جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان سپرسکس مرحلے سے باہر

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 50اوورزمیں 5وکٹوں کےنقصان پر207رنزبنائےجواب میں پاکستان کی ٹیم 29.4اوورزمیں 81رنزبناکرآؤٹ ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے بھی شکست کھاچکی ہے فوٹو: آئی سی سی./فائل

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم سپرسکس مرحلے سے باہرہوگئی ہے،ٹیم اب 7فروری کو ساتویں پوزیشن کا میچ کھیل کروطن واپس لوٹ آئے گی۔


بھارت کے شہرکٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو 126رنزسے شکست دے کر سپرسکس مرحلے سے باہرکردیا ہے،جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر207رنزبنائے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 29.4اوورزمیں 81رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔


جنوبی افریقہ کی جانب سے میرنزے کیپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11چوکوں کی مدد سے 102رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سےکانتا اور اسماویہ اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی جنوبی افریقہ کی نپی تلی بولنگ کا جم کرسامنا نہ کرسکی اورایک کے بعد ایک پویلین کی راہ دیکھتی رہیں، پاکستان کی 7کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہیں ہوئیں،سدرہ امین 15اوراسماویہ اقبال 14رنزبناکرنمایاں رہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ بی کے میچز میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے بھی شکست کھاچکی ہے۔
Load Next Story