پریانکا اور سونم نے کترینہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

کترینہ سے زیادہ اچھا کردار پریانکا ادا کرسکتی تھیں اس لئے ان کو فلم سے باہر کیا گیا، پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا

کترینہ سے زیادہ اچھا کردار پریانکا ادا کرسکتی تھیں اس لئے ان کو فلم سے باہر کیا گیا، پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا فوٹو : فائل

پریانکا چوپڑا اور سونم کپور نے کترینہ کیف کی 2 فلموں سے چھٹی کرا کر اپنی جگہ بنالی۔


ذرائع کے مطابق پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے کترینہ کو اپنی فلم سے باہر کرکے پریانکا کو ہیروئن کے کردارکے لئے کاسٹ کرلیا ہے، اس موقع پر آدیتیہ چوپڑا کا کہنا تھا کہ کترینہ سے زیادہ اچھا کردار پریانکا ادا کرسکتی تھیں اس لئے کترینہ کوفلم سے آؤٹ کرکے پریانکا کو کاسٹ کرنا پڑا،دوسری جانب ایک اور پروڈیوسر نے بھی کترینہ کو اپنی فلم سے نکال کر سونم کپور کو سائن کرلیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بے چاری کترینہ اپنے بکھرتے کریئر کو کیسے سہارا دیتی ہیں۔
Load Next Story