پہلی بار رعشے کے مرض کا شعاعوں سے کامیاب علاج
کپکپاہٹ کاعلاج گامانائف آئی کون مشین سے اس وقت ممکن ہوتا ہے جب دوائیں بے اثر ہوجاتی ہیں
NEW YORK:
پاکستان میں پہلی بار دنیاکی جدید ترین مشین گامانائف آئی کون مشین سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ اوررعشے کاکامیاب علاج کرلیاگیا،جدید مشین کے ذریعے محفوظ ریڈی ایشن کرکے ایک ماہ میں25 سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج مکمل کرلیاگیا ہے ۔
کپکپاہٹ کا علاج گامانائف مشین سے اس وقت ممکن ہوتا ہے جب دوائیں بے اثر ہوجاتی ہیں،رعشے کے مرض میں دوائیاں اثر نہ کرنے کی صورت میں محفوظ ریڈی ایشن کے ذریعے علاج کیاجاتا ہے،ہاتھوں میں کپکپاہٹ کا مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب مریض کے دماغ کے بعض خلیے غیر فعال ہوجاتے ہیں،کپکپاہٹ کامرض دماغ کے خلیوں سے ہوتا ہے،ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہونے سے متاثرہ انسان نفسیاتی امراض اورڈپریشن کا شکار ہونے لگتا ہے تاہم گامانائف مشین سے بیہوش کیے بغیر محفوظ ریڈی ایشن دے کر رعشے کا کامیاب علاج دریافت کرلیاگیا،مشین کراچی کے اسپتال میں نصب کی گئی،جہاں رعشے، دماغی ٹیومر،مرگی کا بھی کامیاب علاج شروع کردیاگیا ہے۔
نیورواسپائنل اینڈکینسرکئیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسرستار ہاشم نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ گامانائف آئی کون مشین سے دماغی ٹیومرکے ساتھ ہاتھوں میں آنے والی کپکپاہٹ، رعشے، مرگی،کینسر سمیت دیگر امراض کاعلاج شروع کردیاگیا ہے اس مشین کے ذریعے سے مریض کو بیہوش کیے بغیر محفوظ شعاعوں کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے،آئی کون مشین دنیا کی جدید ترین مشین دماغی کینسرکامحفوظ علاج کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے،نیورواسپائنل اینڈکینسرکیئر انسٹیٹیوٹ میں یہ مشین نصب کردی گئی ہے،پروفیسر ستار ہاشم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ میں اسٹیریو ٹیکٹک ریڈی ایشن تھراپی کوبھی متعارف کرائی گئی اس مشین کو چلانے کے لیے ماہرین ریڈی ایشن کی ٹیم موجود ہے ،معروف ریڈی ایشن ڈاکٹر اظہر رشید کی نگرانی میں ریڈی ایشن دی جاتی ہے جو مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوتی ہے،گامانائف آئی کون مشین اپنے لحاظ سے انتہائی جدید ترین مشین ہے جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے رعشے اور دماغ میں موجود ٹیومرکومحفوظ ریڈی ایشن دے کر ختم کیاجاسکے گا ۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کے جسم میں صرف اسی جگہ ریڈی ایشن (شعاعیں) پہنچائی جاتی ہیں جہاں ٹیومرہوتا ہے، متاثرہ جگہ کے علاوہ باقی جسم ریڈی ایشن سے محفوظ رہتا ہے اگر دماغی ٹیومرکے علاج کے لیے پورے دماغ کو ریڈی ایشن دی جائے تو اس میں دماغ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،محفوظ ریڈی ایشن کے اخراج کو روکنے کے لیے خصوصی بنکر بنوایا گیا، دریں اثنا ماہرین ریڈی ایشن ڈاکٹر اظہررشید نے بتایا کہ اس مشین کی ایجاد کے بعد شعبہ طب میں انقلاب آگیا، اس طریقہ علاج میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر محفوظ فوکس ریڈی ایشن دی جاتی اورایک ہی سیشن میں محفوظ ریڈی ایشن دیکرمریض کا علاج مکمل کرلیا جاتا ہے،انھوں نے کہاکہ اس مشین سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ(رعشہ)ذہنی مرض مرگی سمیت کسی بھی قسم کے دماغی ٹیومرکومحفوظ طریقے سے شعاعیں دی جاسکتی ہیں ، یہ مشین پاکستان میں پہلی بارنیورواسپائنل انسٹیٹیوٹ میں نصب کی گئی، یہ مشین دنیا میں امریکہ سمیت صرف20ممالک میںنصب ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔